17 اپریل 2015 - 10:59
شام میں وحشی تکفیری گروہ کا ایک کمانڈر ہلاک

شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگرد گروہ جبہۃ النصرۃ کا ایک خطرناک عنصر ہلاک ہوا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وحشی تکفیری دہشتگرد گروہ جبہۃ النصرہ کا کمانڈر مقداد الجزراوی شامی فوج کے حملے میں ہلاک ہوگیا- شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبہ حسکہ میں شام کی فضائیہ، داعش کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے کررہی ہے- دوسری طرف سے المیادین ٹی وی چینل نے ایک رپورٹ دی ہےکہ النبل اور الزھرا کے شہریوں نے بیانون، المعامل اور المادہ کے علاقوں پر کٹرول حاصل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ تکفیری دہشتگردوں کے حملوں کے بعد کئی مہینوں سے ان شہروں میں جھڑپیں جاری ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲